کرک نامہ

سری لنکا پاکستانی اسپنرز سے خبردار، سخت مقابلے کا متمنی
دنیائے کرکٹ میں بڑے بڑے برجوں کو گرانے والے پاکستانی اسپنرز سے اب سب ٹیمیں خبردار نظر آ رہی ہیں اور اب جبکہ پاکستان کا دستہ سری لنکا جانے کے لیے پر تول رہا ہے، میزبان ٹیم پاکستان کے گیند بازوں خصوصاً اسپنرز سے نمٹنے کی حکمت عملیاں ترتیب دیتی نظر آ رہی ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے چیئرمین سلیکٹرز اشانتھا ڈی میل نے اپنے بلے بازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستانی اسپنرز کے حوالے سے چوکنے رہیں کیونکہ وہ ہمارے اسپنرز سے کہیں زیادہ اعلیٰ درجے کے باؤلر ہیں۔

سعید اجمل اور عبد الرحمن اس وقت دنیا کے 10 بہترین گیند بازوں میں شامل ہیں (تصویر: AFP)

پاکستان کے سرفہرست اسپنرز سعید اجمل اور عبد الرحمن نے پاکستان کی حالیہ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دونوں نے عالمی نمبر ایک انگلستان کے خلاف پاکستان کی 3-0 کی یادگار فتح میں 43 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس وقت گیند بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 10 میں شامل دونوں گیند باز دنیا کے بہترین اسپنرز میں شمار ہوتے ہیں جبکہ سعید اجمل کو اس وقت بھی عالمی نمبر دو ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف عرب امارات ہی میں کھیلی گئی سیریز میں سب سے زیادہ یعنی 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق سری لنکا کے چیئرمین سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ”پاکستانی ٹیم کو ایک اور زاویے سے برتری حاصل ہے کہ انہیں ایسے بلے باز میسر ہیں جو کارآمد گیند باز بھی ہیں جیسا کہ محمد حفیظ، جو آف بریک باؤلنگ کر سکتے ہیں۔ یوں اُن کے باؤلنگ اٹیک میں تنوع اور ٹیم میں توازن موجود ہے۔ اُن کے تیز باؤلر ریورس سوئنگ پر مہارت رکھتے ہیں جو ہمارے گیند بازوں کے لیے ایک اور پریشان کن معاملہ ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کے زمانے سے پاکستان نے ریورس سوئنگ کے فن میں مہارت حاصل کر رکھی ہے اور عمر گل اور جنید خان پرانی گیند کے ساتھ ریورس سوئنگ پر خاصا عبور رکھتے ہیں۔“ ڈی میل نے، جو خود ماضی میں تیز باؤلر رہ چکے ہیں، کہا کہ سری لنکا کے تیز گیند بازوں کو ریورس سوئنگ کے فن میں مہارت حاصل کرنا ہوگی، جس پر عبور کے لیے کافی مشق کی ضرورت ہے۔

ہوم گراؤنڈ پر آخری سیریز، جس میں انگلستان سری لنکا کے مدمقابل تھا، کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر سری لنکا جیتنا چاہتا ہے تو اس کے بلے بازوں کو پہلی اننگز میں 400 سے زائد کا مجموعہ اکٹھا کرنا ہوگا۔ انگلستان کے خلاف کسی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 318 رنز تھا اور کولمبو ٹیسٹ میں تو وہ 300 رنز کا مجموعہ بھی حاصل نہ کر پائے۔

کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے اور تھیلان سماراویرا کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی میل نے کہا کہ ”اچھا مجموعہ حاصل کرنے کے لیے سرفہرست پانچ میں سے کم از کم تین بلے بازوں کو بڑا اسکور بنانا ہوگا ۔“ یہ تینوں بلے باز ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 25 ہزار سے زائد رنز اور 73 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ڈی میل نے تسلیم کیا کہ مڈل آرڈر ابتدائی بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے دباؤ میں آیا ہے۔ سری لنکا نے جنوبی افریقہ اور انگلستان کے خلاف سیریز میں اوپنرز کی حیثيت سے تلکارتنے دلشان کے ساتھ تھارنگا پرناوتنا اور لاہیرو تھریمانے کو آزمایا لیکن اس کردار میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے گیند اتنے زیادہ موثر نہیں ہیں۔ ٹیسٹ مقابلہ جیتنے کے لیے آپ کو 20 وکٹیں درکار ہوتی ہیں۔ اور جہاں تک میں نے دیکھا ہے کہ ہمارے تیز گیند باز آغاز تو 135 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی گیندوں کے ساتھ کرتے ہیں لیکن جب دوسرے اسپیل کے لیے آتے ہیں تو ان کی رفتار دس کلومیٹر فی گھنٹہ تک گھٹ چکی ہوتی ہے۔ ساتھ ہی لائن اپ میں شامل تمام گیند بازوں کو وکٹیں حاصل کرنی چاہئیں۔

پاکستان کے خلاف ایک سخت ٹیسٹ سیریز کی پیش گوئی کرتے ہوئے ڈی میل نے کہا کہ پچیں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ میں توقع کرتا ہوں کہ ہمیں اچھی وکٹیں دیکھنے کو ملیں گی جو کچھ اچھال (باؤنس) کی بھی حامل ہوں گی۔ ہم نے سست اور کم اچھال والی وکٹیں بنائی ہیں اور یوں میچز ہارے ہیں۔ کولمبو میں، جہاں انگلستان کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست ہوئی تھی، ایک سست اور دھیمی وکٹ ہی تھی۔

ایک روزہ اور ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی مقابلےکھیلے جائیں گے  اور ڈی میل کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے ہمبنٹوٹا میں ہونے والے دونوں مقابلوں کے لیے 14 رکنی دستہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا ہے جو رواں سال ستمبر میں سری لنکا ہی میں ہوگا۔

مشابہ تحاریر:

عالمی درجہ بندی: پاکستان کلین سویپ کے باوجود پانچویں پوزیشن پر

پاکستانی اسپنرز کی عمدہ ترین کارکردگی، سیریز میں وکٹوں کا نیا ریکارڈ

پاکستان نیا اسپن پاور ہاؤس؟ عبد الرحمن بھی ٹاپ ٹین میں شامل

عالمی نمبر ایک انگلستان کو دوسری شکست؛ میچ و سیریز پاکستان کے نام

پاکستان  196 رنز کے بڑے مارجن سے فاتح، سیریز برابر کرنے میں کامیاب

مرکزی معاہدوں کا اعلان، آفریدی کی واپسی، رزاق باہر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکس) کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 21 کھلاڑیوں کو سرفہرست تینوں زمروں میں جگہ دی گئی ہے جبکہ اتنے ہی کھلاڑیوں کو وظیفے پر رکھا گیا ہے۔

وہاب ریاض، جن کے مستقبل پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں، حیران کن طور پر زمرہ 'ج' میں موجود ہیں

شاہد آفریدی، جو گزشتہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے ساتھ تنازع کے باعث سخت مسائل سے دوچار ہوئے تھے اور اپنے مرکزی معاہدے سے بھی محروم ہو گئے تھے، اس سال زمرہ اول میں دوبارہ جگہ پا چکے ہیں جبکہ عمر اکمل اب ترقی پا کر دوسرے سے پہلے زمرے میں آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ و ایک روزہ کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ سمیت تمام سینئر اراکین یونس خان، عمر گل اور سعید اجمل سمیت عبد الرحمن بھی زمرہ 'الف' میں موجود ہیں جبکہ گزشتہ سال کسی معاہدے سے نہ نوازے گئے شعیب ملک اس مرتبہ زمرہ 'ب' میں موجود ہیں جبکہ اسی زمرے میں گزشتہ سال مقام پانے والے عبد الرزاق کسی بھی درجے میں موجود نہیں ہیں۔ جبکہ نوجوان بلے باز احمد شہزاد بھی کسی نظر کرم کا انتظار ہی کرتے رہ گئے البتہ وظیفہ خواروں میں ضرور شامل ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ دورۂ سری لنکا کے لیے تیز گیند باز راحت علی کا انتخاب عمل میں لایاگیا ہے لیکن وہ وظیفہ خواروں تک میں شامل نہیں۔

بہرحال، گزشتہ کچھ عرصے میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اعزاز چیمہ پہلی بار مرکزی معاہدے کے حامل کھلاڑی بنے ہیں۔ وہ گزشتہ سال وظیفہ خواروں میں موجود تھے لیکن زمرہ 'ب' میں آ گئے ہیں۔

دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم میں منتخب کیے گئے محمد سمیع تو کسی بھی زمرے میں معاہدہ پانے کے قابل نہ ٹھیرے جبکہ وہاب ریاض جن کا کرکٹ مستقبل ڈانواں ڈول دکھائی دیتا ہے تو زمرہ سوئم میں معاہدے سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل ہی مرکزی معاہدے کے تحت تنخواہوں میں 25 فیصد اور میچ فیس میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق زمرہ 'الف' کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ میں 3 لاکھ 85 ہزار روپے، ایک روزہ میں 3 لاکھ 63 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے فیس کی مد میں دیے جائیں گے۔ زمرہ 'ب' کے کھلاڑیوں کو بالترتیب ٹیسٹ میں 3 لاکھ 30 ہزار، ایک روزہ میں 2 لاکھ 75 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور زمرہ 'ج' میں ٹیسٹ میں 2 لاکھ 75 ہزار، ایک روزہ میں 2 لاکھ 20 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک لاکھ 65 ہزار روپے میچ فیس دی جائے گی۔

زمرہ الف:

سعید اجمل، شاہد آفریدی، عبد الرحمن، عمر اکمل، عمر گل، محمد حفیظ، مصباح الحق اور یونس خان۔

زمرہ ب:

اسد شفیق، اظہرعلی، اعزاز چیمہ، توفیق عمر، جنید خان اور شعیب ملک۔

زمرہ ج:

حماد اعظم، سرفراز احمد، عدنان اکمل، عمران فرحت، فیصل اقبال، ناصر جمشید اور وہاب ریاض۔

وظیفہ خوار:

احمد شہزاد، انور علی، اویس ضیاء، آفاق رحیم، بابر اعظم، بسم اللہ خان، بلاول بھٹی، حارث سہیل، رضا حسن، سمیع اسلم، سہیل تنویر، شاہزیب حسن، شرجیل خان، شکیل انصر، ضیاء الحق، عثمان صلاح الدین، عثمان قادر، عمران خان، محمد ایوب اور محمد خلیل۔

مشابہ تحاریر:

پاکستان کرکٹ کے مرکزی معاہدوں کا اعلان آج، آفریدی کو کانٹریکٹ نہیں دیا جائے گا: ذرائع

پاک-سری لنکا سیریز: پاکستان کے ایک روزہ دستے کا اعلان، آفریدی اور رزاق کی واپسی

کراچی کے کھلاڑیوں کے احتجاج کا معاملہ حل ہو گیا

شاہد آفریدی اور عبد الرزاق کا جنوبی افریقی فرنچائز لائنز کے ساتھ معاہدہ

مرکزی معاہدوں کا اعلان کر دیا گیا؛ آفریدی اور کامران باہر

سی ایل ٹی 20: شعیب ملک پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کے احیا کے خواہاں
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کے احیا کے حوالے سے بہت پر امید ہیں اور چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرکت پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا اعتراض ختم ہونے پر خوش بھی۔

اگر سی ایل ٹی 20 کی گورننگ کونسل نے بی سی سی آئی کی سفارش منظور کر لی تو شعیب ملک کی زیر قیادت سیالکوٹ اسٹالینز لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی ٹیم ہوگی

حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ سی ایل ٹی 20 کی گورننگ کونسل کو سفارش کرے گا کہ اسے رواں سال اکتوبر میں ہونے والی لیگ میں پاکستان کی کسی کرکٹ ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یوں اس اہم ٹورنامنٹ میں پاکستان کی چیمپئن ٹیم کی عدم شرکت کا طویل سلسلہ ختم ہونے کی توقع ہے۔ بھارتی بورڈ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے شعیب ملک کا یہ کہنا تھا کہ وہ بھارت میں اسٹالینز کی قیادت کے حوالے سے پر جوش ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شعیب کا کہنا تھا کہ اسٹالینز کو اتنے بڑے ایونٹ میں مدعو کرنا ایک بہت اچھا فیصلہ ہے۔ چیمپئنز لیگ میں میری ٹیم (اسٹالینز) کا ہر کھلاڑی قوم کا نمائندہ ہوگااور ہم سب کی پوری کوشش ہو گی کہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں ہماری ڈومیسٹک ٹیم کو مدعو کیا جانا، روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی میں پہلا قدم ہوگا۔

2009ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے محرومی کے بعد سے شعیب مستقل طور پر قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اورٹیم میں ان کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔تاہم اس بار دورۂ سری لنکا میں ایک بار پھر وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

معروف بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کو آپس میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ دو طرفہ مقابلوں کا سلسلہ بہت جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان اور بھارت جب بھی آمنے سامنے ہوتے ہیں تو ایک طرح کی سنسنی خود بخود پیدا ہو جاتی ہے۔

محمد حفیظ کے ٹی ٹوئنٹی دستے میں کپتان منتخب کئے جانے کے حوالے سے شعیب کا کہنا تھا کہ قیادت میں تبدیلی سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اور صرف پاکستان کے لئے کھیلنے پر یقین رکھتا ہوں چاہے کپتان کوئی بھی ہو۔

مشابہ تحاریر:

’دوستی کی جانب ایک اور قدم‘ ذکا اشرف کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

بھارتی فیصلہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں اہم ثابت ہوگا: پی سی بی

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی: بھارت پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے پر رضامند

شعیب ملک کا جھوٹ پکڑا گیا؟

ڈیو واٹمور شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کے خواہشمند

ایشیا کپ فاتحین کے لئے انعامات کا اعلان
دو ماہ بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ خیال آیا کہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو داد، و انعامات، سے نہ نوازنا انصاف کے منافی ہوگا۔ اب سری لنکا کے خلاف اہم سیریز کے انعقاد سے قبل ایک نامعلوم 'خطرے' کے پیش نظر کرکٹ بورڈ نے نوازنے کے عمل کو ضروری سمجھا ہے اور گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے دوران کھلاڑیوں کے لئے چار چار لاکھ جبکہ معاون عملے کے لئے دو دو لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان نے مارچ میں طویل عرصے بعد ایشیا کپ ٹرافی جیتی تھی (تصویر: Getty Images)

پاکستان کی جانب سے صرف ایشیا کپ ہی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بہترین کارکردگی دیکھنے میں آئی ہے۔ ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد انہیں ایک روزہ سیزیز میں شکست دی، کامیاب دورۂ زمبابوے اور پھر دورۂ بنگلہ دیش۔سری لنکا سے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی۔اور پھر ٹیسٹ کرکٹ میں اول درجے پر موجود انگلستان کو چاروں شانے چت کر کے 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور میچ فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔اس سال 42 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ دیا جائے گا جن کے ناموں کا اعلان آج ہونے جا رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستاں کی انگلستاں کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کامیابی کے بعد بھی پی سی بی نے یہ اعلان کیا تھا کہ کھلاڑیوں کو اس سلسلے میں اعزازات سے نوازا جائے گا مگر انگلستان کے ہاتھوں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مرحلے میں پاکستان کو بری طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑا  اور  یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی تھیں کہ پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی کو اس لئے نظر انداز کر دیا گیا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور اس وقت کے کوچ محسن خان کے درمیان اختلافات نے جنم لے لیا تھا۔ وہ دورہ محسن خان کے لئے آخری ثابت ہوا اور ان کی جگہ موجودہ کوچ ڈیو واٹمور نے لے لی۔

مشابہ تحاریر:

مرکزی معاہدوں کا اعلان، آفریدی کی واپسی، رزاق باہر

ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے؟ پاک-آسٹریلیا سیریز کے میزبان کا اعلان اگلے ہفتے

باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ

بھارتی فیصلہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں اہم ثابت ہوگا: پی سی بی

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی: بھارت پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے پر رضامند

پاک-آسٹریلیا سیریز میزبانی کے لئے ذکا اشرف کی نگاہیں بھارت پر
سری لنکاکی پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے معذوری ظاہر کرنے کے بعداپنی ہوم سیریز ہوم سے باہر کھیلنے پر مجبور پاکستان آجکل اس سیریز کے لئے کسی موزوں مقام کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اس مقصد کے لئے اب تک ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے نام سامنے آچکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات بھی خارج از امکان نہیں۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے اشارہ دیا ہے کہ اس سعادت سے بہرہ مند ہونے والا ملک ممکنہ طور پر بھارت بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2007 ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا، اور اس کے بعد صرف عالمی کپ 2011 ء کے سیمی فائنل کی صورت میں ہی وہاں ایک مقابلہ کھیلاہے (تصویر: Getty Images)

ذکا اشرف، جنہیں حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے،  کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورۂ بھارت کے دوران بھارتی بورڈ عہدیداران سے بات چیت کریں گے۔ مگر وہ ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کی گفتگو کا اصل محور پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔سری لنکا میں سیریز کے انعقاد کا مقصد ستمبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کرنا بھی تھا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ میں بھارت میں مناسب ماحول دیکھ کر ہی اس بات کو چھیڑوں گا، مگر میری اصل توجہ بھارت سے رابطے بحال کرنا ہوگی۔ویسے بھی سیریز کی میزبانی کرنے کے لئے ہمارے پاس تین ممالک کے نام تو قابل غور ہیں ہی۔

جب سے بھارت نے پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کو چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں کھلانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ذکا اشرف پاک-بھارت تعلقات میں بہتری کے حوالے سے کافی پر امید دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ بھی اس حوالے سے کافی مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ برف آہستہ آہستہ پگھل رہی ہے۔

درجۂ حرارت کب نکتۂ انجماد سے نیچے گرے اور کب یہ پگھلتی ہوئی برف پھر سے ٹھوس شکل اختیار کر لے اس کے بارے میں تو کچھ کہنا مشکل ہے۔ سر دست تو فقط یہی کہا جا سکتا ہے کہ "آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا"

امارات، جس نے پاکستان کی کئی سیریز کی میزبانی کی ہے، میں سیریز کے انعقادمیں سب سے بڑی رکاوٹ وہاں کا گرم موسم ہے ۔ مگر ذکا اشرف اس کو بالکل ہی نظر انداز نہیں کر رہے اوراس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لاگت کے معاملے میں یو اے ای پاکستان کے لئے سب سے زیادہ نفع بخش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات میں سیریز کا انعقاد نہ کرنا دراصل رمضان اور گرم موسم کی وجہ سے تھا، مگر ہم ڈے نائٹ میچز کھیل کر اس مشکل کو رفع کر سکتے ہیں۔

امارات کرکٹ بورڈ کے سی ای او دلاور مانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جانب سے پاکستان کو ایک اور سیریز کی میزبانی کی دعوت دی گئی ہے۔مانی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اس حوالے سے پیشکش کی ہے اور ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم نے سری لنکا کے انکار تک پاکستان کو پیشکش نہیں کی تھی کیونکہ یہاں کا موسم کافی مرطوب ہے۔مگر شام  4 بجے کے بعد یہاں درجۂ حرارت گرنا شروع ہو جاتا ہے اور صورتحال کھیلنے کے حوالے سے کافی بہتر ہو جاتی ہے۔

پی سی بی پاکستان ٹی ٹوئنٹی لیگ کے بارے میں بھی سوچ رہا ہے مگرذکا اشرف رواں سال اس کے انعقاد کے بارے میں کچھ زیادہ پر امید نہیں۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے بورڈ کو پیشکش کی گئی ہے مگر ہر ایک کو لیگ کے انعقاد کے لئے کم از کم چھ ماہ درکار ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ اس سال اکتوبر تک لیگ کا انعقاد کر پاتے، لیکن اب وقت کی کمی کی وجہ سے ہمیں اس کو ملتوی کرنا پڑے گا۔تاہم یہ معاملہ ابھی زیر عمل ہے اور اگر اس سال ہم لیگ نہ کروا سکے تو اگلے سال کسی بہتر موقع کی تلاش کریں گے۔

مشابہ تحاریر:

پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی، امارات کرکٹ بورڈ کی تجویز و دعوت

’دوستی کی جانب ایک اور قدم‘ ذکا اشرف کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے؟ پاک-آسٹریلیا سیریز کے میزبان کا اعلان اگلے ہفتے

پاک-آسٹریلیا سیریز کے لیے دو تین مقامات زیر غور

سری لنکا نے پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا

آئی پی ایل: کرکٹ یا تماشہ - پہلی قسط
’شرفاء کا کھیل‘ کرکٹ اس کرۂ ارض پر 100 سے زائد بہاریں دیکھ چکا ہے۔ ویسے تو برازیل کے مایہ ناز فٹبالر پیلے نے فٹ بال کو ایک خوبصورت کھیل کا نام دیا تھا لیکن جو کرکٹ کو واقعی سمجھتا ہے، صرف وہی جانتا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو آپ کو ہر ہر لمحے محظوظ کرے گا۔ایک بلے باز کا میدان میں بلا گھماتے ہوئے داخل ہونا، پھر گارڈ لینے اور کھیلنے کے لیے تیار کھڑے ہونے کا اپنا انوکھا انداز، جو بلے بازی کو پسند کرتے ہیں اور اس کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں، اُن کے لیے اس پورے عمل کا ایک ایک لمحہ لذت آمیز ہے۔ اس کے بعد جب کھیل کا آغاز ہوتا ہے اور بلے باز اپنی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتا ہے، چاہے دفاعی انداز  میں کلائی کا استعمال ہو یا جارحانہ انداز سے بلا گھمانا، ہر انداز ایک ناقابل بیان لذت کا احساس دیتا ہے۔دوسری طرف گیند بازی اپنے اندر ایک الگ قسم کی خوبصورتی سموئے ہوئے ہے۔ تیز گیند باز ہو، یا بلے باز کو اپنی انگلیوں کے ذریعے نچانے والا اسپن گیندباز، گیند لے کر ان کا دوڑنے اور گیند پھینکنے کا مرحلہ تو ہیجان خیز ہے ہی لیکن ٹپہ پڑنے کے بعد گیند کس طرح بلے باز کو دھوکا دیتی ہے، یہ سب بھی شائقین کرکٹ کے لیے لذت بے شمار ساماں لیے ہوئے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی اب تک صرف آئی پی ایل کا پہلا سیزن کھیل پائے ہیں

ان تمام تر رعنائیوں کے کے باوجود کرکٹ ایک عام کھیل نہیں ہے، بلکہ صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ایک خاص کھیل ہی ہے،اور اب تک صرف 10 ممالک تک ہی محدود ہے، جہاں کرکٹ قابل ذکر حد تک کھیلی جاتی ہے۔ اس محدودیت کی اور بھی کئی وجوہات ہوں گی لیکن سب سےاہم اور بڑی وجہ یہ ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کا حقیقی لطف اٹھانے کے لیے لازم ہے کہ آپ تکنیکی طور پر کھیل کی باریکیوں کو سمجھتے ہوں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ نےکبھی نہ کبھی خود کرکٹ کھیلی ہو۔ یہاں میرا کرکٹ کھیلنے سے مطلب ہے پیشہ ورانہ کرکٹ یا ایسی کرکٹ جس میں آپ ایک ٹیم کا حصہ ہوں اور وہ ہار جیت کو سنجیدگی سے لے اور کھیل اس کے لیے اہم ہو۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کرکٹ کی باریکیوں اور تکنیکی پہلوؤں کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے، اور ایسے شائقین کرکٹ کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے رنگوں اور سنسنی خیزی کا بھرپور لطف نہیں اٹھا پاتے اور یوں کوفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

غالباً محدودیت کے اسی جمود کو توڑنے کے لیے انگلستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز کیا، جو کرکٹ کو ہر عام وخاص کا کھیل بنانے کی کوششوں میں ایک انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ گو کہ 16 اور 20 اوورز فی اننگز کی کرکٹ پاکستان میں عرصہ دراز سے کھیلی جاتی ہے تاہم اسے قومی سطح تک لانے کا اعزاز انگلستان کے پاس ہی ہے جس نے کاؤنٹی سیزن میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ متعارف کروائی۔ بہرحال ٹی ٹوئنٹی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرگیا، شائقین کرکٹ نے محدود ترین طرز کی اس کرکٹ کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ یہاں تک کہ کرکٹ کے روایت پسند حلقوں کی جانب ٹی ٹوئنٹی کے باعث کرکٹ پر پڑنے والے مضر اثرات سے خبردار بھی کیا گیا کیونکہ ان کے خیال میں اس سے ٹیسٹ کرکٹ کے معیار میں گراوٹ آنے کا خطرہ تھا۔ اس بات کے حق میں موجود دلائل سے اتفاق لیکن دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں اس کے نتیجے میں جو تیزی پیدا ہوئی وہ ٹیسٹ مقابلوں کے نتیجہ خیز کی شرح میں اضافے کی صورت میں نظر آنے لگی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث پہلی بار ایسا محسوس ہونے لگا کہ کرکٹ کے شائقین کا دائرہ اب محض ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کو عالمی سطح تک لے جانے میں یہ کرکٹ اہم کردار ادا کرے گی۔

ٹیسٹ کرکٹ شاید دنیا کا واحد کھیل ہوگا جس میں اس قدر طوالت کے باوجود نتیجہ خیز ہونا یقینی نہیں ہے، جبکہ ایک روزہ کرکٹ بھی پورے دن پر محیط ہوتی۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی نے تو دورانیے کا مسئلہ ہی ختم کر دیا اور ہر عام و خاص کرکٹ کی تکنیکی باریکیوں کو سمجھے بغیر محض تین گھنٹوں میں چوکوں اور چھکوں کی بارش سے محظوظ ہوسکتا تھا۔ٹی ٹوئنٹی کی انہی خوبیوں کی وجہ سے کرکٹ دیکھنے والوں میں زبردست اضافہ ہوا اور اس کی بدولت کرکٹ کی مارکیٹنگ ویلیو بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

اس صورتحال میں بھارت، جو ایک ارب سے زائد آبادی رکھنے والا ایسا ملک ہے جہاں کرکٹ کو مذہب کی طرح پوجا جاتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑی منڈی بن کرابھرا۔ بھارت میں بھی پاکستان کی طرح پہلے سے ہی چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ برسوں سے کھیلا جارہا تھا۔ جب بورڈ آف کرکٹ کنٹرول اِن انڈیا (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چھتری تلے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ وارد ہوئی تو بھارتی شائقین کرکٹ نے راہ میں پلکیں بچھا دیں اور اس کی مقبولیت کی آسمانوں کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007ء کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی فتح نے سرزمینِ ہند پر اس کھیل کی مقبولیت میں سونے پر سہاگہ کا کام کر ڈالا۔

بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی آشیرباد سے اس مقبولیت کو کیش کرانے کا منصوبہ بنایا اور اس طرح بھرپور چکاچوند میں انڈین پریمیئر لیگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔مجھے جب اس منصوبے، خاص کراس کی تفصیلات کا علم ہوا تو بے حد خوشی ہوئی کہ بالآخرکرکٹ بھی اب بہت جلد فٹ بال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بین الاقوامی شہرت حاصل کرے گا۔

پاکستان مایہ ناز کرکٹ لیجنڈ عمران خان ہمیشہ یہ بات کرتے ہیں کہ اگر کرکٹ کو ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے باہر پھیلانا ہے تو ہر ملک کو اپنے علاقائی کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی کرنا پڑے گی۔ عمران خان جس تبدیلی کا ذکرکررہے تھے وہ ڈھانچہ انگلستان میں بہت پہلے سے موجود ہیں یعنی ہر قصبے، شہر کی اپنی ٹیم۔ نام کی حد تک نہیں بلکہ اس ٹیم کو علاقے کے لوگ واقعی اپنی ٹیم سمجھیں اور اسی جذبے کے تحت اپنی ٹیم کے ساتھ لگاؤ رکھیں جیسے کوئی اپنے علاقے سے رکھتا ہے۔ جس وقت یہ جذبہ اور محبت علاقے کے لوگوں کا اپنے ٹیم کے لیے جاگا تب وہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے آئیں گے، اپنی ٹیم کی کے نام والے کپڑے، کھیل کا سامان اور دیگر مصنوعات وغیرہ خریدیں گے۔ اس علاقے میں ٹیم کا نام ایک برانڈ ہوگا جس کی ایک قیمت ہوگی، اور علاقے اورملک کی کمپنیاں پیسے دے کر کرکٹ شائقین تک اپنی مصنوعات اس برانڈ کے ذریعے پہنچائیں گی۔ یہ برانڈ نہ صرف علاقے میں کرکٹ کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا، بلکہ ساتھ ساتھ علاقے کے معاشرتی و سماجی مسائل کو حل کرنے میں بھی اس کا ایک تعمیری کردار ہوگا۔

بھارت میں آئی پی ایل کا منصوبہ، جن بنیادوں پر استوار کیا گیا تھا وہ کچھ ایسا ہی تھا۔ لیکن نجانے کیا ہوا کہ یکدم وہ تماشہ کرکٹ بن گئی۔ ایسا تماشہ جس سے ہر کوئی زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کے لیے وابستہ ہے۔ ناچنے گانے والوں کا تماشے کرنے کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے پیسہ اور صرف پیسہ کمانا۔ تماشہ کرنے والے ہر سال میلے لگاتے ہیں، لوگ آتے ہیں ناچ گانے اور دلچسپ تماشے دیکھ کر چلے جاتے ہیں۔ پھر وہ بوریا بستر لپیٹ کر دوسرے شہروں کو کوچ کرجاتے ہیں۔ اس پورے چکر میں تماشہ کرنے والوں کا تماش بینوں سے کسی بھی قسم کا رشتہ قائم نہیں ہوتا۔ بلکہ جو تماشہ کرنے والوں سے رشتہ بنانے کی کوشش کرتا ہے بہت مار کھاتا ہے۔ انہیں نہ اس علاقے کے لوگوں سے کوئی سروکار ہوتا ہے اور نہ تماش بینوں کا تماشہ کرنے والوں کی پرواہ ہوتی ہے۔ ایک پیسے کے لیے فن بیچ رہا ہے دوسرا پیسے دے کر فن خریدرہا ہے۔ یعنی سارا عمل دخل پیسے کا ہے۔

لیکن تماشے اور کرکٹ کھیل میں فرق ہے، اوریہ فرق انتہائی اہم ہے۔ اگر آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے اس فرق کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی، اور اس آئی پی ایل کی تماشہ حیثیت کو بند نہیں کیا تو بھارت میں کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مشابہ تحاریر:

’دوستی کی جانب ایک اور قدم‘ ذکا اشرف کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

’آئی پی ایل بند کرو‘ سابق بھارتی کرکٹر کی بھوک ہڑتال

حفیظ کی توجہ دورۂ سری لنکا کے بجائے آئی پی ایل پر

بھارت میں اسپاٹ فکسنگ تحقیقات آئی سی سی کا اصل امتحان ہوگا: شبیر احمد

آئی پی ایل پر لگ گیا داغ؛ بھارتی ٹی وی کا ’خفیہ آپریشن‘، تہلکہ خیز انکشافات

سیمی ٹیم میں گیل کی جلد از جلد شمولیت کے خواہشمند
پے در پے شکستوں سے دوچار ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی اس سلسلے کو توڑنا چاہتے ہیں۔ عالمی نمبر ایک انگلستان کی سرزمین پر اس کے خلاف جیتنے کے ایک مشکل ترین ہدف کو حاصل کرنے کے خواہاں ڈیرن سیمی چاہتے ہیں کہ شعلہ فشاں بلے باز کرس گیل جلد از جلد ٹیم میں واپس آ جائیں تاکہ اصل کمزوری یعنی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کیا جا سکے۔

کرس گیل رائل چیلنجرز بنگلور کے انڈین پریمیئر لیگ سے باہر ہو جانے کے بعد اب فارغ ہیں (تصویر: AFP)

کرس گیل، جو ایک سال تک ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازع کے باعث ٹیم سے باہر رہے، کے معاملات اب تقریباً حل ہو چکے ہیں اور وہ ٹیم میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے باعث انہیں  ٹیسٹ دستے کا حصہ نہیں بنایا گیا، لیکن ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے باہر ہو جانے کے بعد اب سیمی پرامید ہیں کہ سلیکشن کمیٹی انہیں جلد واپس لائے گی۔

ویسٹ انڈیز اور انگلستان کا دوسرا ٹیسٹ 25 مئی سے ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں شروع ہوگا  اور ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ دستے میں گیل کی واپسی میر ےلیے باعث مسرت ہوگی۔

برطانیہ کے خبری چینل 'اسکائی اسپورٹس ' سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے گا ہم اس کا خیرمقدم کریں گے اور توقع ہے کہ وہ ٹیم کو لیے مدد گار ثابت ہوگا۔ اب اس بات کا انحصار سلیکٹرز پر ہے کہ وہ کس کا انتخاب کرتے ہیں اور کس کا نہیں۔

سیمی کا کہنا تھا کے میرے خیال سے گیل اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے دستیاب ہوں گے لہٰذا اب فیصلہ سلیکٹرز کے ہاتھوں میں ہے۔ بیٹنگ کے حوالے سے ہمیں ٹاپ آرڈر میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اگر گیل اس نازک وقت میں ٹیم کا سہارا بنتے ہیں تو یقیناً سب ہی کو خوشی ہو گی۔

جمعے سے ٹرینٹ برج میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شین شلنگفرڈ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ سیمی کے مطابق 29 سالہ اسپیشلسٹ اسپنر کے لارڈز ٹیسٹ میں عدم انتخاب کی وجہ اُن کا انگلستان کے ٹھنڈے موسم سے مانوس نہ ہو پانا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں 10 وکٹیں سمیٹنے والے شین کی اہلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ ناٹنگھم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیمی کا کہنا تھا کہ شین کو پہلے ٹیسٹ میں گیند پر گرفت حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ وہ اگلا مقابلہ کھیلنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سیریز میں اُن کا کردار بہت اہم رہا، بس ایک بار وہ سرد موسم سے مطابقت پیدا کر لیں، تو وہ ضرور ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلستان نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی 5 وکٹوں سے زیر کر لیا اور ویسٹ انڈیز کے لیے گیند بازی اپنی جگہ وجہ تشویش ضرور تھی لیکن اصل مسئلہ بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ رہا جو پہلی اننگز میں 243 کے نسبتاً کم اسکور پر ڈھیر ہوئی اور دوسری اننگز میں 345 رنز بنا کر بھی انگلستان کو ناقابل عبور ہدف نہ دے پائی۔

مشابہ تحاریر:

دورۂ انگلستان: ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی قلت کا شکار

دورۂ انگلستان، کرس گیل کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کا جنازہ نکال دیا

ورلڈ کپ 2011ء: ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان، سروان کی واپسی

براڈ کی شاندار گیند بازی، انگلستان لارڈز ٹیسٹ میں فاتح

براڈ کی شاندار گیند بازی، انگلستان لارڈز ٹیسٹ میں فاتح
توقعات کے عین مطابق انگلستان نے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کو زیر تو کر لیا، لیکن ابتدائی چاروں دنوں تک جدوجہد کرنے والی مہمان ٹیم نے آخری روز ابتدائی وکٹیں جلد گرا کر میچ کو دلچسپ مرحلے میں داخل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ایلسٹر کک اور این بیل کی پانچویں وکٹ پر 132 رنز کی شراکت نے میچ کو سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایلسٹر کک فتح سے محض 2 قدم کے فاصلے پر 79 رنز کی اننگز کھیل کے پویلین لوٹے جبکہ این بیل 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عالمی نمبر ایک بلے باز شیونرائن چندرپال دونوں اننگز میں سنچریوں سے محروم رہے اور روایتی سست رفتار انداز سے 87 اور 91 رنز کی کلیدی اننگز کھیلیں۔

اسٹورٹ براڈ کی 11 وکٹوں نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا (تصویر: Getty Images)

گزشتہ 31 میں سے صرف 2 ٹیسٹ میچ جیتنے والے ویسٹ انڈیز کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ان میں میچ کو اپنے حق میں رکھتے ہوئے خاتمے تک پہنچانے کی اہلیت بہت کم دکھائی دے رہی ہے۔ اپنی سرزمین پر وہ بہت سخت حریف تو ثابت ہو رہے ہیں لیکن وہاں بھی فتوحات دامن میں نہیں سمیٹ رہے اور بیرون ملک تو اس سے بھی برا حال ہے۔ بہرحال، عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف اسی کی سرزمین پر جیتنا تو ایک بہت مشکل ہدف ہے لیکن ویسٹ انڈیز کو مقابلے پر گرفت پانے کے بعد گنوانے کی عادت سے چھٹکارہ پانا ہوگا۔

عالمی درجہ بندی میں اپنی سرفہرست پوزیشن بچانے کے لیے سیریز میں لازمی فتح کا ہدف لیے انگلستان نے ٹاس جیت کر اول روز ہی سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور اگر پہلی اننگز میں شیونرائن چندر پال کی 175 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز آڑے نہ آتی تو وہ کہیں کم تر اسکور پر مہمان ٹیم کو ڈھیر کر دیتا لیکن شیو کی یہ ناقابل شکست اننگز ویسٹ انڈیز کو 243 کے مجموعے تک لے گئی۔ ویسٹ انڈیز کی اس تباہی میں اہم ترین کردار اسٹورٹ براڈ نے ادا کیا جو جمی اینڈرسن کی جانب سے ابتدائی دونوں وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ویسٹ انڈین مڈل آرڈر پر چڑھ دوڑے اور سوائے ایک اینڈ سے شیونرائن کے کوئی بلےباز ان کا مقابلہ کر پایا اور باقی تمام وکٹیں اسٹورٹ براڈ نے حاصل کیں۔ براڈ نے صرف 72 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے دوسرے روز اپنی پہلی ہی گیند پر ویسٹ انڈین کا صفایا کر کے اپنے کیریئر کے بہترین اعداد وشمار حاصل کیے۔

جواب میں انگلستان کا جواب کرارا تھا، دنیا کی مضبوط ترین شمار کی جانے والی بیٹنگ لائن اپ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ہی روز میچ سے تقریباً باہر کر دیا۔ اور اس میں اہم ترین کردار انگلش قائد کا تھا جنہوں نے 213 گیندوں پر کیریئر کی 20 ویں سنچری مکمل کی اور انگلستان نے تیسرے روز کا اختتام 259 رنز پر محض تین کھلاڑی آؤٹ کی انتہائی مضبوط پوزیشن کے ساتھ کیا۔ اسٹراس کے علاوہ جوناتھن ٹراٹ نے 58 اور این بیل نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں جبکہ آخری لمحات میں گریم سوان کی 25 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز نے اسکور کو 400 کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے میں مدد دی اور 398 رنز پر این بیل کے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شینن گیبریل کی تیسری وکٹ بننے کے ساتھ ہی انگلستان کی دوسری اننگز تمام ہوئی۔ اسے پہلی اننگز میں 155 کی زبردست برتری حاصل ہوئی اور اسی کے دباؤ میں آنے کے باعث ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار ہو گیا۔

انگلستان نے دوسری اننگز میں خسارے سے دوچار ویسٹ انڈیز کو اس وقت سخت مصیبت میں ڈال دیا جب 65 پر اس کی ابتدائی چاروں وکٹیں گر چکی تھیں۔ ایڈرین بارتھ 24 رنز بنانے کے بعد ٹم بریسنن کی گیندوں پر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے تو دوسرے اینڈ سے اسٹورٹ براڈ نے کیرون پاول کو ٹھکانے لگا دیا۔ ابھی اس صدمے کو ہی نہ جھیل پائے تھے کہ اگلے اوور میں کرک ایڈورڈز کے رن آؤٹ نے ویسٹ انڈین امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ڈیرن براوو نے تجربہ کار شیونرائن چندرپال کے ساتھ اننگز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 21 رنز بنانے کے بعد بہت ہی بھیانک انداز میں آؤٹ ہوئے۔ گریم سوان کی ایک اندر آتی ہوئی گیند کو چھوڑنے کی کوشش انہیں بہت مہنگی پڑ گئی اور گیند ان کی آف اسٹمپ کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ اب ویسٹ انڈیز کو کوئی معجزاتی کارکردگی کی بچا سکتی تھی۔ اور شیونراغن اور مارلون سیموئلز جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے یہ توقع عبث بھی نہیں تھی۔ سب سے پہلے تو دونوں نے یہ کیا کہ تیسرے روز مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور جب کھلاڑی میدان سے لوٹے تو ویسٹ انڈیز کا اسکور 120 رنز چار کھلاڑی آؤٹ تھا اور اب نتیجے کا تمام تر انحصار چوتھے روز ویسٹ انڈین بلے بازوں کی کارکردگی پر تھا۔ سیموئلز اور شیو نے پوری جان لڑا دی اور چوتھے روز کھانے کے وقفے تک اسکور میں اضافہ کرتے اور وکٹ بچاتے رہے۔ میچ بہت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا تھا لیکن کھانے کے وقفے کے بعد نئی گیند ملتے ہی کچھ دیر میں اسٹورٹ براڈ نے سب سے بڑی کامیابی دلائی یعنی کہ 157 رنز کی شراکت داری کا خاتمہ کر دیا۔ انہوں نے ایک سوئنگ ہوتی ہوئی گیند پر سیموئلز کو دوسری سلپ میں کیچ کرایا۔ سیموئلز 172 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر مایوسی کے عالم میں پویلین لوٹے۔

اینڈریو اسٹراس نے کیریئر کی 20 ویں سنچری داغ کر انگلش فتح کا سنگ بنیاد رکھا (تصویر: Getty Images)

دوسرے اینڈ سے چندرپال دوسری اننگز میں سنچری کی جانب گامزن تھے، جسے وہ پہلی اننگز میں دیگر بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے نہ بنا پائے تھے، لیکن گریم سوان کی گیند پر وہ اس وقت ایل بی ڈبلیو ہو گئے جب انہوں نے 90 میں قدم ہی رکھا تھا۔ 250 گیندوں پر محض 10 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنانے والے شیو نے دونوں اننگز میں اچھی بلے بازی سے ثابت کیا کہ وہ عالمی نمبر ایک بننے کے حقدار ہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ ان کی بلے بازی سے حریف ٹیم پر کوئی دھاک نہیں بیٹھی، اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو ایک میچ ونر کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔

بہرحال، وکٹ کیپر دنیش رام دین اور کپتان ڈیرن سیمی کی بالترتیب 43 اور  37 رنز کی مزاحمت نے ویسٹ انڈیز کو 345 رنز پر پہنچا دیا اور یوں انگلستان کو میچ جیتنے کے لیے 191 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا۔

براڈ ایک مرتبہ پھر انگلستان کے کامیاب ترین گیند باز رہے جنہوں نے 93 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین وکٹیں گریم سوان  اور ایک، ایک وکٹ جمی اینڈرسن اور ٹم بریسنن کو ملی۔

اب انگلستان کو چوتھے روز کے آخری چند اوورز سنبھل کر گزارنے تھے۔ کریز پر پہلی اننگز کے سنچورین کپتان اینڈریو اسٹراس اور ایلسٹر کک موجود تھے۔ تاہم دوسرے اوور میں اسٹراس کیمار روچ کی خوبصورت گیند پر گلی میں کیچ تھما بیٹھے۔ اچانک اٹھ کر آتی ہوئی گیند نے ان کے بلے کا کنارہ لیا اور سیدھا کیرن پاول کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ محض چند اوورز کا کھیل باقی بچ جانے کی وجہ سے انگلستان نے 'نائٹ واچ مین' کے طور پر جمی اینڈرسن کو میدان میں اتارا۔ جو کیمار روچ اور فیڈل ایڈورڈز کے واروں کو زیادہ دیر نہ سہ پائے اور دن کے آخری اوور میں روچ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔

بالآخر انگلستان کو اپنا بلے باز ہی میدان میں بھیجنا پڑا۔ کک اور ٹراٹ نے دن کی بقیہ گیندیں کھیلیں اور 10 رنز پر 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ چوتھے روز کا خاتمہ ہوا اور یوں انگلستان کو آخری روز مزید 181 رنز بنانے تھے۔

پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے گیند بازوں کے لیے سازگار کنڈیشنز کا صبح بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلے جوناتھن ٹراٹ کیمار روچ کی تیسری وکٹ بنے اور گیبریل نے کیون پیٹرسن کی صورت میں قیمتی ترین وکٹ حاصل کر کے تہلکہ مچا دیا۔ 57 پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھنے کے بعد اب سنجیدگی سے بلے بازی کی ضرورت تھی اور کک اور بیل نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا اور پانچویں وکٹ پر 132 رنز جوڑ کو فتح کو یقینی بنایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین اور شینن گیبریل اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلستان کے اسٹورٹ براڈ کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 مئی سے ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔

مشابہ تحاریر:

سیمی ٹیم میں گیل کی جلد از جلد شمولیت کے خواہشمند

نمبر ون رہنے کے لیے انگلستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لازماً فتح درکار

ویسٹ انڈیز کو  سہارا دینے سیموئلز انگلینڈ پہنچ گئے

دورۂ انگلستان: ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی قلت کا شکار

دورۂ انگلستان، کرس گیل کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے

پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی، امارات کرکٹ بورڈ کی تجویز و دعوت
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے رواں سال پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے لاچاری ظاہر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر اپنی 'ہوم سیریز' کے لیے بیرون ملک میزبان تلاش رہا ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کی تجویز پیش کر رہا ہے

رواں سال ستمبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کی تیاریوں کے لیے اس اہم ترین سیریز کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ وطن عزیز میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد میں ہچکچاہٹ کے باعث کسی اور ملک میں سیریز کے انعقاد کی تیاریاں کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے اب تک ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے نام سامنے آ چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات، جو اب تک پاکستان کی بیشتر سیریز کی میزبانی کر چکا ہے، کا آپشن اس لیے خارج از امکان قرار دیا گیا کیونکہ اگست و ستمبر کے گرم ترین ایام میں اور ماہ رمضان کی ساعتوں کے باعث امارات میں سیریز کا انعقاد کافی مشکل ہو سکتا ہے تاہم امارات کرکٹ بورڈ اس سیریز کی میزبانی حاصل کرنے کا بھی خواہاں دکھائی دیتا ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سی ای او دلاور مانی نے معروف کرکٹ ویب سائٹ پاک پیشن ڈاٹ نیٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس سیریز کی میزبانی کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کو باضابطہ پیشکش کی گئی ہے اور اس حوالے سے دونوں بورڈز میں مذاکرات جاری ہیں۔

دلاور مانی نے امارات کے صحرائی ماحول میں محدود اوورز کی سیریز کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ "امارات کی جانب سے پاکستان کو پیش کردہ اصلی تجویز دراصل صرف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں پر مشتمل ایک سیریز کے انعقاد کی ہے۔ ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد پر زیادہ سے زیادہ کی پابندی عائد ہے، لکن مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے باعث اس سیریز کے لیے خصوصی استثنیٰ دے گا۔"

متحدہ عرب امارات میں کھیلنے میں تردّد کی ایک بڑی وجہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت کا 50 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جانا بھی ہے، اس لیے اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ موسم و حالات کھیلنے کے قابل نہیں ہوں گے، اگر کھیل کی نوعیت کو بدل دیا جائے تو دونوں ٹیمیں مدمقابل آ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے بجائے ہم 7 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تجويز پیش کر رہے ہیں، جن کا ہر مقابلہ رات 8 بجے شروع ہوگا تاکہ دن میں دھوپ کی تمازت سے بچا جا سکے۔ عموماً یہ ہوا میں نمی ہوتی ہے جو کھلاڑیوں کی قوت کو تیزی سے ضاع کرتی ہے لیکن صرف تین گھنٹے کے ٹی ٹوئنٹی مقابلے، جس میں ایک ٹیم صرف ڈیڑھ گھنٹہ فیلڈنگ کرے گی، کے بارے میں میں نہیں سمجھتا کہ ان میں ایک پیشہ ورانہ اور فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا کھیلنا کوئی بڑا مسئلہ ہوگا۔

دلاور مانی نے کہا کہ "ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو عرب امارات میں تین مقامات پر کھیلنے کی پیشکش کی ہے، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ۔ یہ تینوں عالمی معیار کے میدان ہیں۔ ہمارا سمجھنا ہے کہ بجائے زمبابوے جیسے مقامات پر کھیلنے کے جہاں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میزبان ملک سری لنکا کے مقابلے میں وکٹیں بہت زیادہ مختلف ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کو متحدہ عرب امارات میں کھیلنا چاہیے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہمارے حق میں فیصلہ دے گا۔"

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز رواں سال اگست میں طے شدہ ہے جس کا آغاز 13 اگست کو پہلے ایک روزہ اور اختتام 31 اگست کو تیسرے و آخری ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔

یہ انٹرویو پاک پیشن انتظامیہ کی جانب سے کرک نامہ کو خصوصی طور پر ارسال کیا گیا ہے اور ان کی اجازت سے یہاں ترجمہ کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی انٹرویو کی فراہمی پر کرک نامہ پاک پیشن انتظامیہ کا شکر گزار ہے۔

مشابہ تحاریر:

پاک-آسٹریلیا سیریز میزبانی کے لئے ذکا اشرف کی نگاہیں بھارت پر

ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے؟ پاک-آسٹریلیا سیریز کے میزبان کا اعلان اگلے ہفتے

پاک-آسٹریلیا سیریز کے لیے دو تین مقامات زیر غور

سری لنکا نے پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا

’دوستی کی جانب ایک اور قدم‘ ذکا اشرف کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت
2008ء سے منقطع پاک-بھارت کرکٹ تعلقات میں رواں ماہ بہت تیزی سے بہتری آتی دکھائی دے رہی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ایک پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے کے اعلان نے نہ صرف یہ کہ انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی واپسی کا اشارہ دیا ہے بلکہ اب بی سی سی آئی نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے رواں سال آئی پی ایل فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف کو مدعو کر ڈالا ہے۔

پاکستانی کھلاڑی اب تک صرف آئی پی ایل کا پہلا سیزن کھیل پائے ہیں

27 مئی کو چنئی میں ہونے والے فائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے ذکا اشرف کو چند روز قبل بھارتی بورڈ کی جانب سے ایک دعوت نامہ ملی ہے جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ دو روزہ دورے بھارت جائیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ یہ دورہ دو طرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں سنگ میل ثابت ہو۔

انہوں نے بی سی سی آئی کے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت بھارتی بورڈ کی جانب سے ایک مثبت پیشرفت ہے اور امید ہے کہ اس میں بی سی سی آئی عہدیداران سے غیر رسمی بات چیت بھی ہوگی۔

اس وقت لندن میں موجود ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہم روایتی حریف بھارت سے باقاعدگی کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور تعلقات کی بہتری کے لیے ہر سطح پر بات چیت کو تیار ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مرتبہ دو طرفہ سیریز 2007ء میں کھیلی گئی تھی اور 2008ء میں ممبئی میں دہشت گردوں کے حملے نے دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کو آخری ضرب لگائی اور بی سی سی آئی کی جانب سے نہ صرف پاکستان سے بین الاقوامی سطح پر تمام تعلقات منقطع کر دیے گئے بلکہ پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو شرکت سے روک دیا گیا۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں بی سی سی آئی نے اعلان کیا تھا کہ اسے آئندہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور وہ گورننگ کونسل سے رواں سال سی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان سے ایک ٹیم مدعو کرنے کی سفارش کرے گا۔ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی اس سفارش پر عمل کیا گیا تو پاکستان کی مقامی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز رواں سال اکتوبر کے مہینے میں بھارتی سرزمین پر ایکشن میں نظر آ سکتی ہے۔

مشابہ تحاریر:

سی ایل ٹی 20: شعیب ملک پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کے احیا کے خواہاں

پاک-آسٹریلیا سیریز میزبانی کے لئے ذکا اشرف کی نگاہیں بھارت پر

آئی پی ایل: کرکٹ یا تماشہ – پہلی قسط

’آئی پی ایل بند کرو‘ سابق بھارتی کرکٹر کی بھوک ہڑتال

حفیظ کی توجہ دورۂ سری لنکا کے بجائے آئی پی ایل پر

ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے؟ پاک-آسٹریلیا سیریز کے میزبان کا اعلان اگلے ہفتے
سری لنکا کی جانب سے رواں سال پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے انکار کے باعث اب پاکستان کرکٹ بورڈ سخت پریشانی کے عالم میں نے میزبان تلاش کر رہا ہے کیونکہ اگر فوری طور پر یہ طے نہ کیا گیا تو عین ممکن ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء سے قبل کھیلی گئی ایک اہم ترین سیریز سے محروم ہو جائے۔ پہلے سے پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں یہ سیریز سری لنکا میں طے شدہ تھی لیکن اچانک سری لنکا پریمیئر لیگ کی تاریخوں کے اعلان کے باعث سری لنکا کو معذرت کرنا پڑی۔

یہ سیریز اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ آئی سی سی کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کھیلی جائے گی

پاکستان مارچ 2009ء میں لاہور میں سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے بین الاقوامی مقابلوں سے محروم ہے اور اب تک اپنی 'ہوم سیریز' متحدہ عرب امارات، انگلستان اور نیوزی لینڈ میں کھیل چکا ہے۔ جن میں سے عرب امارات کو پاکستان کا 'دوسرا گھر' قرار دینا مناسب ہوگا لیکن سخت گرمیوں اور ماہ رمضان کے باعث پاک-آسٹریلیا سیریز کا انعقاد وہاں ممکن نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کا انتخاب کیا تھا جہاں ماضی میں بھی پاک-آسٹریلیا مقابلے ہو چکے ہیں۔ لیکن سری لنکا کی جانب سے دستبردار ہو جانے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے میں سے کسی ایک مقام پر سیریز منعقد کرے گا، اور معاملات کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اس حوالے سے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم نے کہا کہ "بلاشبہ سری لنکا کی جانب سے میزبانی سے دستبرداری ہمارے لیے پریشان کن ہے، لیکن ان کے اپنے ناگزیر مسائل ہیں۔ اب ہم متبادل مقام تلاش کر رہے ہیں جہاں پاک-آسٹریلیا سیریز منعقد ہو سکے۔ ہماری نظریں جن مقامات پر ہیں وہ ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے ہیں۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں کر لیا جائے گا۔

دراصل سری لنکا کرکٹ نے رواں سال مارچ میں پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس وقت پریمیئر لیگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، جس کا پہلا سیزن گزشتہ سال منسوخ ہو گیا تھا۔ لیکن چند روز قبل سری لنکا اور لیگ منتظمین کے مابین ہونے والے تازہ معاہدے کے بعد اس کا اگست میں طے ہونا پایا ہے جس کی وجہ سے لیگ پاک-آسٹریلیا سیریز کے شیڈول سے متصادم ہوگئی ہے۔ اس لیے سری لنکا کو میزبانی سے معذرت کرنا پڑی۔

ابتدائی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ کے علاوہ صرف ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ طے شدہ تھا لیکن کیونکہ اس سیریز کے فورا بعد دونوں ممالک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کھیلیں گے اس لیے دونوں بورڈز ایک کے بجائے تین ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلنے پر متفق ہوئے ہیں۔

مشابہ تحاریر:

پاک-آسٹریلیا سیریز کے لیے دو تین مقامات زیر غور

سری لنکا نے پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا

پاکستان کے نئے کوچ کے لیے 5 امیدواروں کی مختصر فہرست تیار

کوچ تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس، ظہیر عباس امیدوار نہیں بن سکتے

کوچ کی تلاش، کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

’آئی پی ایل بند کرو‘ سابق بھارتی کرکٹر کی بھوک ہڑتال
یکے بعد دیگرے تنازعات میں گھرنے کے بعد بھارت میں ہی انڈين پریمیئر لیگ کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور سابق کھلاڑی اور موجودہ رکن پارلیمان کیرتی آزاد نے تو لیگ کے خاتمے کے لیے اتوار سے بھوک ہڑتال بھ شروع کر دی ہے۔ یہ ہفتہ آئی پی ایل کے لیے بہت ہی برا رہا۔ پہلے لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی خبریں منظرعام پر آئیں اور پانچ کھلاڑیوں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا، اس کے بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان اور حفاظتی عملے کے درمیان ہونے والی جھڑپ اور پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے آسٹریلوی کھلاڑی لیوک پومرزباخ کی ٹیم ہوٹل میں ایک خاتون پر مجرمانہ حملے اور اس کے منگیتر کو شدید زخمی کرنے کی خبروں نے آئی پی ایل کو ہلا کر رکھ دیا اور بھارت میں پہلی بار واشگاف انداز میں لیگ کے معاملات پر کڑی تنقید کی گئی۔

کیرتی آزاد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان بھی ہیں

لیکن اب عملی قدم بھی اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، اور ایک سابق کھلاڑی کیرتی آزاد نے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کے باہر بھوک ہڑتال بھی شروع کر دی ہے۔ آزاد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان بھی ہیں اور 1980ء سے 1986ء کے دوران 7 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 1983ء کا عالمی کپ جیتنے والے بھارتی دستے کا بھی حصہ تھے۔

بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ ”آئی پی ایل دیکھنے والے تمام افراد سے میرا سوال ہے کہ کیا یہ شفاف نہیں ہونی چاہیے؟ کھیل میں بہت زیادہ سیاست داخل ہو چکی ہے۔ میں صرف توقع ہی کر سکتا ہوں کہ سیاست میں کوئی اسپورٹ مین اسپرٹ بھی ہو۔“ انہوں نے کہا کہ ”ہمارے ملک میں کرکٹ مذہب کا درجہ رکھتا ہے لیکن دل بہت دکھتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ نوجوان کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ”میرے خیال میں آئی پی ایل صرف تفریح کے لیے ہے، لیکن اب منی لانڈرنگ کے معاملات سامنے آ رہے ہیں، فارن ایکسچینج کے قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، ہر کھلاڑی دوسرے پر الزام دھر رہا ہے اور اسپاٹ فکسنگ پر ایک ٹیلی وژن چینل کے خفیہ آپریشن کے بعد زنا بالجبر ہی رہ گیا تھا اور وہ کمی بھی پوری ہو گئی۔“

بھوک ہڑتال میں سابق کرکٹر ویوک رازدان کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود ہیں۔

کیرتی آزاد نے چند روز قبل یہ کہا تھا کہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے ساتھ حفاظتی عملے جھگڑا میرے خیال میں اسپاٹ فکسنگ قضیے سے لوگوں کی نظریں ہٹانے کے لیے کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے ٹیلی وژن چینل انڈیا ٹی وی نے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے بے نقاب کیا تھا کہ آئی پی ایل میں کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ اور فرنچائزز کھلاڑیوں کو کالا دھن اور ناجائز مراعات دینے میں ملوث ہیں۔

مشابہ تحاریر:

آئی پی ایل: کرکٹ یا تماشہ – پہلی قسط

’دوستی کی جانب ایک اور قدم‘ ذکا اشرف کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

حفیظ کی توجہ دورۂ سری لنکا کے بجائے آئی پی ایل پر

بھارت میں اسپاٹ فکسنگ تحقیقات آئی سی سی کا اصل امتحان ہوگا: شبیر احمد

آئی پی ایل پر لگ گیا داغ؛ بھارتی ٹی وی کا ’خفیہ آپریشن‘، تہلکہ خیز انکشافات

حالیہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا پر برتری حاصل ہوگی: مصباح
پاکستانی ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے سری لنکا کے خلاف ان کی ٹیم کی حالیہ کار کردگی اس بات کی آئینہ دار ہے کہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والے دورۂ سری لنکا میں پاکستان کو میزبان ٹیم پرتھوڑی بہت برتری ضرور حاصل ہوگی۔

مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستان نے آخری مرتبہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی تینوں سیریز جیتی تھیں (تصویر: AFP)

لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران معروف ویب سائٹ کرک انفوسے بات کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے لئے ہمیشہ سے ایک مضبوط حریف رہا ہے، خاص طورپر جب مقابلہ ان کے اپنے وطن میں ہو۔ بہتر نتائج کے لئے یقیناً ہمیں ہر شعبے میں جان مارنی پڑے گی۔ مگر چونکہ ہمارا حالیہ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف اچھا رہا ہے اور کھلاڑیوں میں اعتمادکا بھی فقدان نہیں، اس لیے ہمیں مخالف ٹیم پر ایک طرح کی فوقیت ضرور حاصل ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مقابل آئی تھیں جہاں سری لنکا کو تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز میں 1-0 اور ایک روزہ سیریز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان فتح یاب رہا۔ رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں بھی جب دونوں ٹیمیں نبردآزما ہوئیں تو ہار سری لنکا کا مقدر بنی۔ البتہ اس سیریز کی مناسبت سے یہ نکتہ اہمیت کا حامل ہے کہ آخری مرتبہ جب دونوں ٹیمیں سری لنکن سرزمین پر ٹکرائی تھیں تو پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 جبکہ ایک روزہ مقابلوں میں 3-2 سے ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ اور فٹنس کے حوالے سے پاکستانی ٹیم میں جو بہتری آئی ہے وہ اس مرتبہ کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔میرا خیال ہے کہ پچھلے دو سالوں میں ان دو شعبوں میں ہم نے کافی محنت کی ہے۔ ماضی میں ہر کوچ چاہے وہ وقار یونس ہوں یا اعجاز احمد سب نے اپنے متعلقہ شعبوں میں اچھا کام کیا۔ اور اب جولین فاؤنٹیں بطور فیلڈنگ کوچ نمایاں خدمت انجام دے رہے ہیں۔

دورۂ سری لنکا کے لئے پاکستان نے تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ مصباح کا نام ٹی ٹوئنٹی دستے کے لئے نامزد نہ ہو سکا اور کپتانی محمد حفیظ کو سونپی گئی۔مگر مصباح کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں ان کی ضرورت پڑی تو وہ ضرور حاضر ہوں گے۔

مصباح نے کہا کہ مختصر ترین طرز کی کر کٹ دنیا بھر میں مقبول ہے اور میں ہمیشہ اس کے لئے کھیلتارہوں گا۔ جہاں تک میرے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا تعلق ہے اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔ اس میں شک نہیں کے اس نئے فیصلے سے میرا کافی بوجھ ہلکا ہوا ہے اور میں زیادہ بہتر طور پر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کر سکوں گا۔ لیکن اگر آپ کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو آپ تینوں طرز کے کھیل سے خوش اسلوبی سے عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں۔

مشابہ تحاریر:

محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان

سری لنکا پاکستانی اسپنرز سے خبردار، سخت مقابلے کا متمنی

حفیظ کی توجہ دورۂ سری لنکا کے بجائے آئی پی ایل پر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر

دورۂ سری لنکا کٹھن ہوگا، ڈیو واٹمور

حفیظ کی توجہ دورۂ سری لنکا کے بجائے آئی پی ایل پر
پاکستان نے چند روز قبل محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو کپتان بنانے کا اعلان کر کے مستقبل میں قیادت کے حوالے سے ممکنہ مسائل کو حل کرنے کے لیے عمل کا آغاز کیا اور بیشتر حلقوں کی جانب سے حفیظ کی تقرری کو مناسب قدم قرار دیا گیا لیکن کپتان بننے کے بعد انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ نہ ہونے کا سبب آئی پی ایل  سے محرومی کو قرار دے کر ایک متنازع بیان داغ ڈالا ہے۔اس امر میں تو کوئی بہ نہیں کہ آئی پی ایل،انڈین پریمیئر لیگ کم اور انٹرنیشنل پیسہ لیگ زیادہ ہے اور کئی جانے مانے ماہرین تو یہ کہتے ہیں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے کھیل میں جو نکھار آیا ہے اس کی بہت بڑی وجہ آئی پی ایل نہ کھیلنا بھی ہے۔ لیکن اس کے باوجود نئے نویلے کپتان کا ایسا بیان دینا ان کی  پیشہ ورانہ ذہنی سطح کو ظاہر کر رہا ہے۔

ہم صرف پریکٹس میچ کے سہارے ہیں، دیگر کھلاڑی آئی پی ایل کھیل کر بھرپور فارم میں ہیں: محمد حفیظ کا شکوۂ بے جا (تصویر: AP)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران معروف کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب صرف پریکٹس میچز کے بل بوتے پر ہی ہمیں  مخالف ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا تاہم ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے اور ہم سری لنکا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرامید ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہم تقریباً دہ ماہ سے بین لاقوامی کرکٹ حتیٰ کہ ٹی ٹوئنٹی سےبھی محروم ہیں ، جبکہ دیگر ٹیموں سے ہمارا موازنہ کیا جائے تو ایک فرق واضح نظر آئے گا کہ وہ سب آئی پی ایل میں موجود ہیں اور مشکل سے مشکل حالات میں کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو تقویت دے رہے ہیں جبکہ ہمارے کھلاڑی ایسے مواقع سے محروم ہیں۔ اس تربیتی کیمپ کے اہتمام کا مقصد ہی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو جلد از جلد اپنی کارکردگی بحال کرنے کا موقع مل سکے۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے صرف ایک مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی ہے جب اس کے پہلے سیزن 2008ء میں پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی تھی اور خود محمد حفیظ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلے تھے۔ اس کے بعد پاک-بھارت سیاسی و کرکٹ تعلقات میں سردمہری آنے کی وجہ سے روایتی حریف کے درمیان ہر سطح کی کرکٹ کا خاتمہ ہو گیا۔ لیکن سری لنکا کے کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، لاستھ ملنگا، تلکارتنے دلشان اور اینجلو میتھیوز جیسے تجربہ کھلاڑی ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی آئی پی ایل میں ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی مرحلے میں سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم بھرپور نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی عدم موجودگی کے باوجود ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے کہ اس سے مثبت نتائج کی توقع رکھی جائے۔ ٹیم میں نئے کھلاڑی بھی ہيں اور ایسے بھی جن کو ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل رہا ہے اور سب ہی کسی نے کسی شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ خاص طور پر مصباح الحق نے ٹیم میں جو ماحول ترتیب دے دیا ہے اس سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا۔

پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی بھاری ذمہ داری نبھانے والے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمیں پورا اندازہ ہے کہ سری لنکا میں کھیلنا سخت محنت کا متقاضی ہے، اس لیے ہم کھلاڑیوں کی کمبی نیشن کے بارے میں قبل از وقت کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بھرپور مشق اور میدان میں جان توڑ محنت کے ذریعے اپنی کارکردگی پیش کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کا معاملہ انگریزی محاورے کے مصداق ہمیشہ ”گرم آلو“ پکڑنے جیسا رہا ہے۔ اس لیے محمد حفیظ کو بہت احتیاط کے ساتھ اپنے بیانات دینا ہوں گے۔ دیکھنا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے روبرو اس فریضے کو کیسے نبھاتے ہیں اور سب سے اہم یہ کہ عملی میدان میں ان کی انفرادی و اجتماعی کارکردگی کیسی رہتی ہے؟۔

مشابہ تحاریر:

محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان

سری لنکا پاکستانی اسپنرز سے خبردار، سخت مقابلے کا متمنی

آئی پی ایل: کرکٹ یا تماشہ – پہلی قسط

’دوستی کی جانب ایک اور قدم‘ ذکا اشرف کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

’آئی پی ایل بند کرو‘ سابق بھارتی کرکٹر کی بھوک ہڑتال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر
پاکستان نے سرزمینِ لنکا پر آخری مرتبہ 2009ء میں میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 52 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں ’مار دھاڑ‘ کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستانی اوپنر عمران نذیر نے محض 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز تراشی تھی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔ عمران نذیر جو بدقسمتی سے اس مرتبہ بھی قومی ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کرسکے، پاکستانی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ اس مرتبہ بھی سری لنکا کو محدود اوورز کی سیریز میں دبوچنے میں کامیاب رہے گی۔ عمران نذیر نے ان خیالات کا اظہار کرک نامہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔

عمران نذیر پاکستان کے آخری دورۂ سری لنکا میں قومی ٹیم کا حصہ تھے (تصویر AFP)

عمران نذیر، جنہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے موزوں ترین کھلاڑی سمجھا جاتا ہے، حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی بلےبازی کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں طویل عرصے سے ناکام ہیں۔ لیکن ان  کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے بھی مایوس نہیں ہیں، ہمیشہ سخت محنت کے ذریعے دوبارہ گرین شرٹ پہنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرا ہدف ہے کہ رواں سال سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء میں پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوجاؤں۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ’فوری کارروائی‘ کا کھیل ہے اس لیے کامران اکمل کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد خود پریشر لینے کے بجائے اپنے جارحانہ کھیل سے سری لنکن ٹیم کو دباؤ میں لینے کی حکمت عملی ترتیب دی اور میں اس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہا۔ میرے 40 اور بعد ازاں شاہد آفریدی کے شاندار 50 رنز کی بدولت پاکستان نے اس میچ میں 172 رنز بنائے۔ جس کے بعد رانا نوید الحسن اور سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ہم وہ میچ بآسانی 52 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہے۔

عمران نذیر، جو سری لنکا میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور سری لنکن وکٹوں سے واقفیت بھی رکھتے ہیں، کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کا موسم ایک جیسا ہے تاہم وہاں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے، جس وجہ سے کھلاڑیوں کو زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ کیونکہ پاکستان و سری لنکا کی وکٹوں میں بھی کافی یکسانیت ہے اس لیے وہاں کی وکٹیں پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ پریشان نہیں کریں گی اور جیسا کہ میں ہمیشہ سے مانتا آیا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی صورتحال کا فوری اندازہ لگانے اور اسی وقت جوابی کارروائی کرنے کا کھیل ہے، اس لیے  یقیناً پاکستانی ٹیم حریف سائیڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور فتح کے لیے یہی سب سے موثر فارمولا ہے۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ سے معلوم ہو رہا ہے کہ قومی ٹیم ڈیو واٹمور کی زیر تربیت سخت محنت کررہی ہے اور پریکٹس میچز بھی کھلاڑیوں کو حریف سے نمٹنے کے لیے تیاری میں کافی مدد دیں گے۔

محدود اوورز کی کرکٹ کے ابتدائی معرکے میں کون سی ٹیم فیورٹ ہوگی؟ اس حوالے سے عمران نذیر نے کوئی نتیجہ اخذ کرنے کو قبل از وقت قرار دیا تاہم اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، اس لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیش گوئی کرنا تو فی الحال مشکل ہے تاہم یہ بات یقینی نظر آتی ہے کہ مقابلہ کانٹے کا ہوگا اور بطور پاکستانی کھلاڑی میری نیک خواہشات قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوں گی۔عمران نذیر کا کہنا تھا سعید اجمل ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لیے ’ترپ کا پتہ‘ ثابت ہوں گے جو سری لنکن بیٹسمینوں کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔

پاکستانی بلے بازوں کے حوالے سے بھی عمران نذیر نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلے باز نوجوان ہیں اور ڈومیسٹک میں ان کی کارکردگی بھی سب کے سامنےہے، اب بین الاقوامی مقابلوں میں وہ یقینی طور پر اپنی فارم کو برقرار رکھیں گے۔

پاکستان کے دورۂ سری لنکا کا باضابطہ آغاز یکم جون کو ہمبنٹوٹا میں پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے سے ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 5 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔

مشابہ تحاریر:

سری لنکا پاکستانی اسپنرز سے خبردار، سخت مقابلے کا متمنی

حالیہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا پر برتری حاصل ہوگی: مصباح

حفیظ کی توجہ دورۂ سری لنکا کے بجائے آئی پی ایل پر

دورۂ سری لنکا کٹھن ہوگا، ڈیو واٹمور

جلد قومی ٹیم میں مستقل مقام حاصل کر لوں گا: خالد لطیف

ہانگ کانگ کے نائب کپتان مصباح الحق سے ملنے کے خواہاں
سرزمینِ پاکستان میں ہونے والا آخری اہم ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2008ء تھا جس میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا، گو کہ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی پاکستان لاہور میں دہشت گرد حملے کے باعث عرصے کے لیے بین الاقوامی  کرکٹ سے محروم ہو گیا لیکن  ہانگ کانگ کی ٹیم کے چند اراکین ایک مرتبہ پھر کراچی میں چیمپئنز لیگ نامی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان آ گئے ہیں جن میں نجیب امر بھی شامل ہیں۔

نجیب امر کی زیر قیادت ہانگ کانگ نے ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 ٹرافی بھی جیت رکھی ہے (تصویر: HKCA)

ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہونے والے نجیب امر  مذکورہ ایشیا کپ میں تبارک ڈار کی زیر قیادت کراچی آنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور بطور نائب کپتان انہوں نے  ہانگ کانگ کی نمائندگی کی تھی۔ اب وہ ہانگ کانگ نیشنل اکیڈمی کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ  ’روشنیوں کے شہر‘ میں آئے ہیں اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرک نامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرانی یادوں کو بھی تازہ کیا اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی جلد واپسی کی خواہش بھی ظاہر کی۔

نجیب امر کا کہنا تھا کہ 2008ء  میں ہانگ کانگ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان آئے تھے، جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ بھارت اور سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کا بھی سامنا تھا۔ تاہم ایشیا کپ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی اور مجھے یاد ہے کہ بھارت کے خلاف مقابلے میں میں نے اچھی باؤلنگ کی تھی۔

ہانگ کانگ کی قیادت کے فرائض بھی انجام دینے والے نجیب امر کا کہنا تھا کہ "ہانگ کانگ کی ٹیم ماضی میں بھی پاکستان کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت لے چکی ہے، اور اب اُن کی خواہش ہے کہ اگر پاکستان کے ساتھ ہانگ کانگ کی ٹیم کو کوئی میچ کھیلنے کا موقع ملے تو یقیناً یہ ہانگ کانگ کے بین الاقوامی کیریئر کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔" پاکستانی کرکٹ ٹیم آجکل دورۂ سری لنکا کی تیاریوں میں مصروف ہے، جہاں وہ اگلے ماہ سے طویل و محدود طرز کی کرکٹ کھیلے گی۔

نجیب امر ماضی میں پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں سروسز انڈسٹریز کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ٹیسٹ و ایک روزہ کپتان مصباح الحق بھی ان کے ساتھ طویل عرصے تک سروسز کی ٹیم میں رہے ہیں، اب جبکہ میرا دوست پاکستان ٹیم کی قیادت سنبھال چکا ہے، تو میری خواہش ہے کہ ایک مرتبہ پھر اس سے ضرور ملوں۔ جس میں ماضی کی یادوں کو دہرانے کے علاوہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے حوالے سے چند مفید ٹپس بھی لوں، جو انفرادی حیثیت میں صرف میرے ہی نہیں، بلکہ ہانگ کانگ کی ٹیم کے بھی کام آئیں۔

انہوں نے پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کھیلوں کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں، جس طرح ہم یہاں آکر خود کو بہت محفوظ سمجھ رہے ہیں اسی طرح دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے تاکہ یہاں پر میدانوں کی رونقیں بحال ہو سکیں۔

واضح رہے ہانگ کانگ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم میں چار ایسے کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیں جو 2008ء میں پاکستان میں ہونے والےا یشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم میں شامل تھے۔

مشابہ تحاریر:

باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیز گیند بازوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے اسپن باؤلنگ کے ’غیر تراشیدہ ہیروں‘ کی تلاش کا بھی عزم کرلیا ہے اور اس مشن کی ذمہ داری لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کو سونپی جارہی ہے۔ آئندہ ماہ عبدالقادر نگری نگری گھوم کر پاکستان کے لیے نئے اسپن گیند باز تلاش کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان، جو دنیا بھر میں تیز گیند بازوں کا دیس سمجھا جاتا ہے، کے گلی کوچوں میں تیز باؤلرز کی تلاش ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز کے سپرد کی گئی تھی اور وہ بھی عبد القادر ہی کی طرح اپنی مہم کا آغاز آئندہ ماہ کریں گے۔

لیجنڈری اسپنر عبد القادر اگلے ماہ سے اسپنرز کی تلاش شروع کریں گے، تیز گیند بازوں کی تلاش کا فریضہ سرفراز نواز انجام دیں گے (تصویر: AFP)

عبدالقادر نے ’کرک نامہ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس بارے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف سے بات ہوئی تھی، جنہوں نے اس مشن کے لیے ’ہری بتی‘ دکھا دی ہے۔ 21 مئی کو شمالی علاقہ جات کے دورے سے لاہور واپسی کے بعد اس مشن کے بارے میں مزید تفصیلات بتا پاؤں گا تاہم مجھے یقین ہے کہ پشاور سے کراچی تک، پاکستان بھر کا دورہ کر کے ایسے نایاب ہیرے تلاش کرلوں گا جو پاکستان کے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ میں ایک اسپنر ہوں اس لیے میری مہم محض لیگ اسپنر کی تلاش پر مبنی نہیں ہوگی، بلکہ آف اور لیگ دونوں انداز کے اسپنر، جس میں بھی اتنی صلاحیت نظر آئی کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھائے، اس کی صلاحیتوں کو تراشنے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

عبدالقادر، جو ہمیشہ سے ہی یہ مانتے آئے ہیں کہ لیگ اسپنر میچ ونر ہوتا ہے، کا اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ ایسے باصلاحیت لیگ اسپنر تلاش کروں، جیسے دانش کنیریا کو میں نے جنرل توقیر ضیاء کے زمانے میں کھوجا تھا، پھر انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لایا جائے اور پاکستان کی لیگ اسپن گیند بازی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک دستہ تشکیل دیا جائے جو مستقبل کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرے۔

واضح رہے اس سے قبل سرفراز نواز نے بھی کرک نامہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کے تمام اضلاع میں جاکر تیز گیند بازوں کو تلاش کریں گے تاکہ پاکستان کو دوبارہ سے حقیقی تیز باؤلرز میسر آسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ سرفراز نواز اور عبدالقادر دونوں مشترکہ طور پر یہ کیمپس پاکستان کے مختلف شہروں میں لگائیں تاکہ بیک وقت پاکستان کو تیز اور اسپن باؤلرز کی کھیپ میسر آسکے۔ اب دیکھتے ہیں کہ اگلے ماہ یہ دونوں لیجنڈری باؤلرز کس طرح اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں۔

مشابہ تحاریر:

کوچ تلاش کمیٹی کا اہم اجلاس آج، عاقب و عبد القادر اہم امیدوار

مرکزی معاہدوں کا اعلان، آفریدی کی واپسی، رزاق باہر

ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے؟ پاک-آسٹریلیا سیریز کے میزبان کا اعلان اگلے ہفتے

عمران طاہر کی مدد کر کے خوشی ہوگی: عبد القادر

دورۂ انگلستان: عمران طاہر عبد القادر  سے رہنمائی حاصل کریں گے

عمران طاہر کی مدد کر کے خوشی ہوگی: عبد القادر
کرکٹ کی تاریخ میں چند ہی ایسے اسپنر ایسے آئے ہیں، جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ان میں عبد القادر کا نام سب سے نمایاں ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ’اسپن جادوگر‘ کا خطاب پانے والے عبد القادر نے نہ صرف 70ء اور 80ء کی اس دہائی میں اسپن گیند بازی کو زندہ رکھا جب دنیا میں تیز باؤلرز کا بول بولا تھا۔ انگلستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں اننگز میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ آخر اس زمانے کے کس شخص کو یاد نہ ہوگا۔ خصوصاً 80ء کی دہائی میں ویسٹ انڈیز جیسی پائے کی ٹیم کے خلاف پاکستان کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ اسی جادوگر کی مرہون منت تھا۔ انگلش کپتان گراہم گوچ نے عبد القادر کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ شین وارن سے کہیں بہتر اسپنر تھا۔ حالانکہ اسی گراہم گوچ کو وارن نے جس گیند پر بولڈ قرار دیا تھا اسے ”صدی کی بہترین گیند“ قرار دیا گیا تھا۔ عبد القادر نے لیگ اسپن کے ہنر کو زندہ و جاوید کر دیا اور ان کے عالمی منظرنامے سے غائب ہوتے ہی شین وارن اور مشتاق احمد جیسے اسپنر ابھرے جنہوں نے لیگ اسپن گیند بازی کو نئے عروج پہنچا دیا۔ بعد ازاں عبد القادر نے چیئرمین سلیکٹر کی حیثیت سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں۔ تاہم اب دور جدید کے اسپنر بھی ان سے کچھ سیکھنے کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ عبد القادر سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ رواں سال دورۂ انگلستان میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں۔

عمران میرے بیٹوں کا دوست ہے، اس لیے اپنی اولاد کی طرح عزیز ہے: عبد القادر (تصویر: AFP)

عمران طاہر ماضی میں پاکستان ’اے‘ کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے بہت قریب پہنچ گئے تھے حتی کہ ایک دورے کے لیے ان کا نام قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل بھی ہو گیا تھا لیکن وہ حتمی فہرست میں جگہ نہ پا سکے اور بالآخر مایوس ہو کر جنوبی افریقہ چلے گئے۔ جہاں انہوں نے لیگ اسپن کے شعبے میں خلا کو پر کیا اور جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک سرکٹ میں تباہی مچائی۔ اس کارکردگی کے بنیاد پر قانونی شرط مکمل ہوتے ہی جنوبی افریقہ نے گزشتہ سال انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا۔

ماضی کے عظیم اسپنر عبدالقادر نے پاکستانی نژاد اسپنر عمران طاہر کی لیگ اسپن باؤلنگ سیکھنے کے لیے رابطے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران سے میرا بہت پرانا تعلق ہے، اور اپنے بیٹوں کا دوست ہونے کی وجہ سے میرے بیٹوں ہی کی طرح ہے۔ چترال سے بذریعہ ٹیلی فون کرک نامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر کا کہنا تھا کہ عمران طاہر کی کامیابیاں دیکھ کر مجھے اتنا ہی فخر محسوس ہوتا ہے جتنا کوئی باپ اپنی اولاد کی کامیابیوں پر خوش ہوتا ہے۔

عبدالقادر کا کہنا ہے کہ عمران طاہر مختلف مواقع پر مجھ سے باؤلنگ ٹپس لیتے رہے ہیں، اس سلسلے میں وہ متعدد بار عبدالقادر انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی آچکے ہیں اور آخری مرتبہ پاکستان آمد پر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ میرے گھر بھی آئے تھے جہاں عمران طاہر نے لیگ اسپن سے متعلق مجھ سے کافی چیزیں پوچھیں اور میں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی اسے بولنگ کے کچھ گر سکھائے۔ میں نے عمران طاہر کو بتایا تھا کہ گگلی کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے، تم گھبرانا نہیں، چاہے تمہاری بال بریک ہو یا نہ ہو، بس محنت اور لگن سے اس ہنر کو سیکھنا جس پر اس نے عمل بھی کیا۔

لیجنڈری لیگ اسپنر نے بتایا کہ میں نے کریز کے تین مختلف اینگلز سے استعمال اور  گیند پر گرفت کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھایاہے کہ گیند کو کس طرح پکڑنا ہے اور کونسی گیند وکٹ کے قریب اور کونسی وکٹ سے دور رہ کر کروانی چاہیے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ میرے مشوروں پر چلتا ہوا آج کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ عبدالقادر نے عمران طاہر کے روشن مستقبل کی نوید دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح تھوڑے سے عرصے میں عمران طاہر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا ہے، اس سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ کا بڑا لیگ اسپنر بنے گا۔ وہ ایک باصلاحیت اور فائٹر اسپنر ہے جو ایک کامیاب بولر کی نشانی ہوتی ہے۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اللہ نے لیگ اسپن گیند بازی کے ذریعے مجھے دنیائے کرکٹ میں جو عزت دی ہے اس کے بعد اب میرا فرض ہے کہ اگر کوئی کرکٹر، چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک سے کیوں نہ ہو، مجھ سے رہنمائی مانگے تو میں اس کی مدد کروں۔  اسی طرح اگر عمران طاہر میری رہنمائی چاہتے ہیں تو میں اس کے لیے حاضر ہوں، وہ پاکستان آئیں یا بذریعہ ٹیلی فون مجھ سے کوئی مشاورت کریں، مجھے ان کی مدد کرکے خوشی ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں تیز گیند بازوں کے بعد اگر کوئی باؤلر ہے تو وہ محض لیگ اسپنرز ہیں جو کسی بھی ٹیم کو میچز جتواسکتے ہیں اور تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز کو چاہیے کہ وہ اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لیے لیگ اسپن کے شعبے پر خصوصی توجہ دیں۔

مشابہ تحاریر:

دورۂ انگلستان: عمران طاہر عبد القادر  سے رہنمائی حاصل کریں گے

باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ

بلے باز چل پڑے تو پاکستان انگلستان کو ہرا سکتا ہے: عبد القادر

پاکستان کی کوچنگ کے امیدوار؛ عاقب، قادر، اعجاز اور ڈین جونز

کوچ تلاش کمیٹی کا اہم اجلاس آج، عاقب و عبد القادر اہم امیدوار

دورۂ انگلستان: عمران طاہر عبد القادر سے رہنمائی حاصل کریں گے
جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر انگلستان کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز کے لیے اپنے گرو اور ماضی کے عظیم گیند باز عبد القادر سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ عمران طاہر اس شاندار سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور آنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ماہ جولائی میں انگلستان-جنوبی افریقہ سیریز اس لیے اہم ہے کہ اس وقت دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں اور اس سیریز کا نتیجہ دونوں میں سے کسی ایک کو نمبر ایک پوزیشن پر مضبوط کر دے گا۔

عمران طاہر کو ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتیں ابھی ثابت کرنی ہیں (تصویر: AFP)

جوہانس برگ کے وینڈررز اسٹیڈیم میں معروف ویب سائٹ 'کرک انفو' سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ یہ بہت بڑی سیریز ہوگی اور اگر میں کچھ خاص کرنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہوگی۔ میں کسی حد تک ویسا ہی گیند باز ہوں جیسا کہ عبد القادر اپنے زمانے میں اس لیے میں اس سلسلے میں ان کی مدد چاہتا ہوں۔

توقعات کے بالکل برعکس عمران طاہر اب تک بین الاقوامی سطح پر ویسی کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کی اب تک ان سے امید کی جا رہی تھی۔ سات ٹیسٹ مقابلوں میں انہوں نے 37.05 کے اوسط سےصرف 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس حوالے سے عمران کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک غیر مددگار صورتحال میں کھیلنا پڑا۔ ان کے مطابق میرے کھیلے گئے ٹیسٹ مقابلوں میں سے دو ایسے تھے جو صرف تین روز چل پائے جبکہ صرف دو ہی ایسے تھے جو پانچویں دن تک گئے۔

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان گریم اسمتھ اور کوچ گیری کرسٹن دونوں نے ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا ہے اور ان سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں یہی وجہ ہے کہ عمران کا کہنا ہے کہ مجھ پر کارکردگی دکھانے کے لیے کافی دباؤ ہے تاہم  مجھے ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ خصوصا کپتان کی جانب سےکافی سپورٹ حاصل ہے۔

البتہ طاہر کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی چند گیندوں پر کام کرنا ہے اور اس سلسلے میں عبد القادر سے مدد لیں گے، جنہوں نے مجھے کہا تھا کہ کسی بھی مدد کے لیے میں ان سے فون پر بات کر سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ملاقات زیادہ بہتر ہے۔ وہ ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں اور میرے خیال میں وہ مجھے بہتر باؤلر بنا سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی کے اوائل میں سرزمین انگلستان پہنچے گی جہاں اس کے دورے کا باضابطہ آغاز 19 جولائی سے اوول میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔ سیریز میں مجموعی طور پر تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے کھیلے جائیں گے۔

مشابہ تحاریر:

عمران طاہر کی مدد کر کے خوشی ہوگی: عبد القادر

باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ

بلے باز چل پڑے تو پاکستان انگلستان کو ہرا سکتا ہے: عبد القادر

پاکستان کی کوچنگ کے امیدوار؛ عاقب، قادر، اعجاز اور ڈین جونز

انگلستان اگلے سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا

دورۂ سری لنکا کٹھن ہوگا، ڈیو واٹمور
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سال میں اپنے دوسرے بڑے امتحان یعنی دورۂ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ٹیم کا تربیتی لاہور میں سخت گرمی میں جاری ہے اور کھلاڑی مشقوں میں جتے ہوئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو مکمل اندازہ ہے کہ سری لنکا دورہ کس قدر کٹھن ہوگا اور کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے جزیرے میں قومی ٹیم کا کڑا امتحان ہوگا۔

ڈیو واٹمور سمجھتے ہیں کہ گرم موسم میں مشقیں سری لنکا کے موسم سے آشنائی میں مددگار ثابت ہوگی (تصویر: AFP)

سری لنکا کے دورے کا باضابطہ آغاز یکم جون کو ہمبنٹوٹا میں پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے سے ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں مزید ایک ٹی ٹوئنٹی، 5 ایک روزہ اور تین ٹیسٹ مقابلے کھیلیں گی۔

لاہور کا درجۂ حرارت آجکل 50 درجے ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے اور اس سخت موسم میں کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں ان کی فٹنس کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واٹمور نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑیوں کو سری لنکا کی آب و ہوا سے مانوس ہونے میں کچھ زیادہ دقت پیش نہیں آئے گی کیونکہ مہمان ٹیم کو سر لنکا میں تقریباً ایسے ہی ماحول سے سابقہ پڑے گا۔ واٹمور کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں یہاں گرمی میں پریکٹس کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ سری لنکا کا موسم بھی گرم ہو گا اور کھلاڑیوں کو وہاں کے ماحول سے مناسبت پیدا کرنے میں کوئی خاص دشواری پیش نہیں آئے گی۔ کچھ کھلاڑی دورے کے لئے اپنی تیاری کو یقینی بنانے کے لئے گرمی میں خوب محنت کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگاکیونکہ ہم ایک بہت مضبوط ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے جا رہے ہیں۔

گو کہ سری لنکا کی حالیہ ٹیسٹ معرکوں میں کارکردگی قابل ذکر نہیں رہی لیکن پھر بھی محدود اوورز کے مرحلے میں وہ آسٹریلیا میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ایک سخت ثابت ہوا اس لیے پاکستان کو بہت جان لڑانا ہوگی۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے دورۂ سری لنکا میں تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے علیحدہ دستوں کا اعلان کیا تھا، جس کے حوالے سے واٹمور کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل سے مطمئن ہیں اور ہر کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹ میں اس کی مناسبت کے لحاظ سے منتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریلین نژاد کوچ نے کہا کہ جہاں تک ٹیم کی قیادت کا تعلق ہے تو یہ میرا معاملہ نہیں، پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے گا میں اس کی تائید کروں گا۔ انہوں نے دورے کے لئے کچھ نا تجربہ کار کھلاڑیوں کے انتخاب کی بھی حمایت کی اور کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں کچھ نئے چہرے شامل ہیں جو یہ ایک مثبت پہلو ہے۔

واٹمور، جو ماضی میں کوچ کی حیثیت سے طویل عرصے تک سری لنکا میں خدمات انجام دے چکے ہیں، نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کی وکٹیں بلے بازی کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

مشابہ تحاریر:

سری لنکا پاکستانی اسپنرز سے خبردار، سخت مقابلے کا متمنی

حالیہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا پر برتری حاصل ہوگی: مصباح

حفیظ کی توجہ دورۂ سری لنکا کے بجائے آئی پی ایل پر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر

جلد قومی ٹیم میں مستقل مقام حاصل کر لوں گا: خالد لطیف